وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے حوالہ سے عمران خان کا بیان ان کی بیماراورجنونی ذہنیت کاعکاس ہے۔بطور ڈی جی آئی ایس آئی عاصم منیر نے عمران خان کی کرپشن کا پردہ فاش کیا، اسی وجہ سے عمران خان پہلے دن سے آرمی چیف کو بدنام کررہے ہیں۔ان خیالات کااظہار وزیر اعظم شہبازشریف نے ہفتہ کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ عمران نیازی کے کہنے پر پی ٹی آئی غنڈوں نے املاک کو نقصان پہنچایا۔ یہ ذلت آمیز واقعات ان کے ماسٹر مائنڈ ہونے کااعتراف ہے۔شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی اور قومی تنصیبات پر حملے سیاسی پست قدمی ہے۔ ا نہوںنے کہا کہ قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، اداروں کو کمزورکرنے کی مذموم کوشش ناکام بنائیں گے۔