وزیراعظم شہبازشریف نے شرپسندوں کی گرفتاری کے لئے 72 گھنٹے کی ڈیڈلائن دے دی۔انہوں نےہدایت کی کہ اگلے 72 گھنٹوں میں تمام شرپسندوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کیے جائیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے اشتعال دلایا، جن لوگوں نے آگ بھڑکائی سب کیخلاف کارروائی کی جائے گی،پولیس اور انتظامیہ شرپسندوں کو فوری گرفتار کرے، خانہ پوری قابل قبول نہیں ہے،پولیس اور انتظامیہ شرپسندوں کو فوری گرفتار کرے، خانہ پوری قابل قبول نہیں ہے،شرپسندوں کیخلاف دہشت گردی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں۔شہباز شریف کا کہنا تھاکہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا،دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والوں کیخلاف بھرپور کارروائی ہوگی،9 مئی کو ملکی تاریخ کا دلخراش واقعہ پیش آیا، جناح ہائوس کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے،عمران خان اور اس کا جتھہ ملک دشمنوں سے کم نہیں، جلائو گھیرائو میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔