قومی ہاکی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال، پھولوں کی پتیاں نچھاور

لاہور(سپورٹس رپورٹر)اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں سلور میڈل جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم ملائیشیا سے وطن واپس پہنچ گئی۔وطن واپسی پر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود، سابق کپتان چوہدری اختر رسول، محمد ثقلین اور انجم سعید سمیت دیگر سابق کھلاڑیوں اور ہاکی شائقین نے لاہور ائیرپورٹ پر قومی ہاکی ٹیم کا استقبال کیا۔قومی ہاکی ٹیم پی ّئی اے کی پرواز پی کے 899 کے ذریعے ملائیشیا سے پاکستان پہنچی۔ کھلاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔فیڈریشن آف انٹر نیشنل ہاکی نے ہاکی کی نئی رینکنگ جاری کردی۔پاکستان 15 ویں سے 16 ویں پوزیشن پر چلا گیا، جاپان 16ویں سے 15 ویں پوزیشن پر آگیا۔سابق کپتان اولمپئن اختر رسول قومی ہاکی ٹیم کے سنہری دور کی واپسی کیلئے پر امید ہیں۔انہوںنے کہا کہ اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے جاپان سے بہتر کھیل پیش کیا مگر بدقسمتی سے ناکام رہا۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم  اور شاہین آفریدی نے  ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود قومی ہاکی ٹیم کی کامیابیوں پر فخر ہے، ہمیں ان سپر سٹارز کا ساتھ دینا چاہیے۔ مستقبل میں ان شاء اللہ بہت سی ٹرافیاں جیتیں گے، پاکستانی ہاکی عروج پر ہے۔

ای پیپر دی نیشن