کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کے شمالی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں بارشوں‘ سیلاب سے اموات کی تعداد 315 ہو گئی اور 1800 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ بارشوں اور سیلاب سے ہزاروں مکانات تباہ ہوئے۔ سب سے زیادہ اموات اور املاک کا نقصان صوبہ بغلان میں ہوا۔ بارشوں سے باغات تباہ ہو گئے۔ مویشی سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
افغانستان میں شدید بارش‘ سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 315 ہو گئی‘ 1800 زخمی
May 13, 2024