لاہور(نامہ نگار)ایس ایچ او پرانی انارکلی جاوید حسین کی مبینہ ملزمان پر تشدد کی فوٹیج سامنے آئی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائنز سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق پرانی انارکلی پولیس نے اشتہاری ملزم کی تلاش میں چائنہ سنٹر چھاپہ ماراجہاں اشتہاری ملزم تو نہ ملامگر پولیس نے موقع سے 5افراد کو حراست میں لے لیا۔ایس ایچ او جاوید مبینہ ملزمان پر تھپڑ برساتا تھانے لے گیا۔پولیس نے حراست میں لئے جانے والے افراد پر تاش پر جوا کھیلنے کا مقدمہ درج کر دیا۔حراست میں لئے جانے والوں میں احسان،ناظم، منظور، علی رضا اورزاہدشامل ہیں۔ایس ایچ او پرانی انارکلی جا وید حسن کا ملزمان پر مبینہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے معاملہ پر ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائنز سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔