جماعت اسلامی کسی صورت کسانوں کا استحصال نہیں ہونے دیگی:عبدالعزیز عابد  

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) جماعت اسلامی کسانوں سے گندم کے ایک ایک دانے کی خریداری تک جدوجہد جاری رکھے گی۔ جماعت اسلامی کسی بھی صورت کسانوں کا استحصال نہیں ہونے دے گی۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی لاہور غربی عبدالعزیز عابد نے ضلعی و زونل ذمہ داران کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی غربی لاہور کے سیکرٹری سید علی ارتضیٰ حسنی نائب امراء سید راشد بخاری ، شفیق ملک اور ڈپٹی سیکرٹری طلحہ ادریس،ظہور احمد وٹو ،خواجہ وسیم ،چودھری عبدالقیوم گجر ،غلام حسین بلوچ ،محمد اکرم شاہین اور دیگر نے شرکت کی۔شہر کی آبادیوں سے کسان مزدور روں کی کثیر تعداد مارچ میں شرکت کر ے گی۔ انہوں نے مطالبہ کر تے ہو ئے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے حکم پر کسانوں پر ہونیوالا استحصال بند کر ے اور گند م کی خرید داری شروع کر ے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں 16 مئی کو مال روڈ پر کسانوں کا تاریخ ساز مارچ ہو گا جس میں ان کے حقوق اور مطالبات کیلئے اپنی پھر پور آواز بلند کر ے گی۔

ای پیپر دی نیشن