فوڈ اتھارٹی کی مجرمانہ غفلت:شہری مضر صحت اشیاء خورد ونوش خریدنے پر مجبور  

 فیروزوالہ( نامہ نگار)محکمہ صحت کے افسران و ملازمین اورپنجاب فوڈ اتھارٹی کی مجرمانہ غفلت و لاپرواہی کے باعث شہری مضر صحت اشیاء  خورد ونوش خریدنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں کے مطابق اربن ایریا کوٹ عبدالمالک ،فیروز والا اور گرد ونواح کی آبادیوں میں غیر معیاری اشیاء خورد ونوش کی بھرمار ہوگئی ہے اور جگہ جگہ مضر صحت اشیاء فروخت ہورہی ہیں۔ دکاندار زیادہ منافع کمانے کے لالچ میں غیر معیاری اشیاء  کو ترجیحی طور پر فروخت کررہے ہیں جن میں ملٹی نیشنل برانڈز کے ناموں سے ملتے جلتے ناموں کے برانڈز کی بھرمار ہے جن کے استعمال سے شہری مختلف امراض کا شکار ہورہے ہیں۔ خصوصاً بچے پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن