لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہلحدیث کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیرنے کہا فلسطین کاز پر پو ری پاکستانی قوم متحد ہے۔ اقوام متحدہ میں فلسطین کو آزاد خود مختار ریاست کا درجہ دینے کی قرار داد منظور کرنا خوش آئند عمل ہے۔فلسطین، کشمیر سمیت جتنی قرار دادیں اقوام متحدہ میں پیش ہیں سبھی پر سختی سے عملدرآمد ہونا چاہئے۔ فلسطین میں اسرائیل کی دہشت گردی پر انسانی حقوق کے نعرے لگانے والی تنظیمیں اب خاموش تماشائی کیوں بنی ہوئی ہیں۔ شہریوں اور سویلین کی ہلاکتوں پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے۔ مسلم امہ کے حکمرانوں کو مسجد اقصیٰ کا تحفظ مسجد سمجھ کر کرنا چاہئے۔ فلسطین مقدس انبیائے کرام علیہ اسلام کی سر زمین ہے جس کے تحفظ، دفاع کیلئے ہمیں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے۔
فلسطین کاز پر پو ری پاکستانی قوم متحد ہے:علامہ ہشام الٰہی ظہیر
May 13, 2024