ماں جیسی ہستی سے محبت کسی بھی مخصوص دن سے بالا تر ہے: محسن نقوی

May 13, 2024

اسلام آباد (آئی این پی)  وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے مجھے ماں ہی کی دعائوں سے اس مقام پر پہنچایا ہے۔ماں کے عالمی دن پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا ہے کہ والدہ مرحومہ کی کمی زندگی کے ہر موڑ پر محسوس کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی سے محبت کسی بھی مخصوص دن سے بالاتر ہے، دنیا میں سب سے خوبصورت اور میٹھا لفظ ماں ہے۔محسن نقوی کا مزید کہنا ہے کہ دنیا بھر کی تمام ماں کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں، وطن کے لیے قربانیاں دینے والے شہدا کی ماں کو بھی سلیوٹ کرتا ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ دل سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ہر ماں کو سلامت رکھے۔

مزیدخبریں