بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب‘ پرتشدد واقعات سے تعلق نہیں: آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی

مظفر آباد (نامہ نگار + آئی این پی) آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی مرکزی قیادت نے پرتشدد واقعات سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔ مرکزی قیادت نے ان پرتشدد واقعات سے نہ صرف لاتعلقی کا اظہار کیا بلکہ بھارت کے منفی پراپیگنڈا کو بھی بے نقاب کر دیا۔ تمام ممبران نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہماری تحریک پر امن ہے اور رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ریاست پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں، ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے۔ مکار دشمن بھارت کا میڈیا مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو دبانے کے لیے بے بنیاد  الزامات لگا رہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ قیادت نے اس بات کا یقین دلایا  کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے اور انشاء اللہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت سے  آزاد کروا کر پاکستان کا حصہ بنائیں گے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے قائد شوکت نواز میر کوہالہ پہنچ گئے اور عوام میں گھل مل گئے۔ اس دوران انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک  حکومت کی جانب سے جتنے بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں ان میں سب سے  اچھا قدم یہی اٹھایا گیا ہے کہ رینجرز کو واپس بلایا لیا ہے۔ ہم ریاست سے ٹکرانا نہیں چاہتے نہ ہی ہمارے ایجنڈے کا حصہ ہے۔ ہم آزادکشمیر کے آئین، قانون اسمبلی اور حکومت کو مانتے ہیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر ہمارے بھی وزیراعظم ہیں مگر یہ نہیں ہوسکتا کہ عوام کو حقوق مانگنے پر گولیاں چلائی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...