عوام کیلئے میرے دروازے ہمیشہ کھلے، گورنر: آبائی حلقہ آمد پر شاندار استقبال

راولپنڈی+ٹیکسلا+فتح جنگ  (اپنے سٹاف رپورٹر سے+قاری ولی الرحمن،  نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان حلف اٹھانے کے بعد اسلام آباد سے اپنے آبائی گاؤں ڈھرنال تحصیل فتح جھنگ، ضلع اٹک میں ایک بڑی ریلی کی صورت میں پہنچے۔ راستے میں براہمہ باہتر انٹرچینج, تاجہ بارا، ملال، فتح جھنگ انٹرچیج، ٹیکسلا ، ہکلہ انٹر چینج سمیت مختلف مقامات پر عوام کی کثیر تعداد نے گورنر پنجاب کا فقید المثال استقبال کیا۔انکی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، گورنر پنجاب نے مختلف جگہوں پہ رک کر عوام سے خطاب کیا، لوگوں سے مصافحہ بھی کیا۔ڈھرنال سٹاپ پر گورنر پنجاب نے عوام کے ایک بڑے جلسہ عام  سے خطاب کیا۔ انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں استقبال عوام کا  میرے ساتھ وابستگی اور محبت کا اظہار ہے۔ عوام کی محبت ہی اصل قوت ہے ،سیاست کا محور عوام کی فلاح و بہبود اور ان کی ترقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے، اسکا مقصد عوام کے مسائل کو حل کرنا اور ملک کو ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرنا ہے۔سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ عوام کے لئے ان کے دفتر اور گھر کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔ لوگ کی کہ دادرسی، مسائل کے حل کے لیے وہ اپنی تمام توانائیوں کو برو کار لاتے ہوئے کام کرتا رہوں گا۔ گورنر سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ گورنر ہاس میں بیٹھ کر انجوائے کیلئے نہیں ملک و قوم، بالخصوص پنجاب کے عوام کی بے لوث خدمت کیلئے اپنا کردار ادا کرونگا۔ انھوں نے کہا کہ وزرات کے دور میں کبھی سیکورٹی کی پرواہ نہیں کی لیکن گورنر کے عہدے کے اپنے تقاضے ہوتے ہیں اس لئے عوام سے اس مجبوری کی معذرت بھی چاہتا ہوں۔ عوامی آدمی ہوں اپنے لوگوں سے دور نہیں رہ سکتا، انھوں نے کہا کہ کسی منصوبے کا اعلان  بلکہ عملی طور پر کر کے دکھائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے اس دھرتی پر رہنا بھی ہے اسی مٹی میں دفن بھی ہونا ہے اپنے ملک کی بہتری استحکام سلامتی اور خوشحالی کیلئے تمام قوتوں کو ملکر اس ملک کو.بحرانوں سے نکالنے کیلئے جدوجہد کرناہو گی ۔گورنر شپ اٹک کے عوام کیلئے باعث فخر ہے، جھنگ چوک میں رفعت حیات خان بالڑہ،حطار اڈے پر سائیں ملک عاقب علی ملک ظفری حطارملک غلام قادر،مین چوک فتح جنگ میں سردار ظہیر خان صدکال ،ملک عبداللہ،مظہر بابر،شمروز سنبل،قاضی ایوب ،سردارخرم خان کھٹڑ ،طارق قادری،سردار عمران حیدر مہورہ،تاجہ بارہ میں حاجی شاہد سردار قیصر،سردار جاوید اقبال خان،سردار حسیب خان جبکہ ملال اڈے پر سردار احسن علی ملال،حاجی اختر ملال کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے گورنر کا پر جوش استقبال کیا ۔ علاوہ ازیں گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان نے کہاہے کہ نوائے وقت بڑااخبارہے،تحریک پاکستان سے لے کرقیام پاکستان تک نوائے وقت کابہت بڑا،نظریاتی اورتاریخی کردارہے،میرے گورنرپنجاب نامزدہونے کے بعدضلع اٹک،اورضلع راولپنڈی کے تمام علاقائی صحافیوںنے نوائے وقت میںمجھے بہت زیادہ کوریج دی،اورمیراحوصلہ بڑھایا،حلف برداری کی تقریب سے لے کرمیرے آبائی حلقہ انتخاب میںآمدکے موقع پرنوائے وقت نے خصوصی کوریج کااہتمام کیا،جس پرمیںتمام صحافی دوستوںکاشکرگزارہوں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیکسلا، ہکلہ انٹرچینج آمدکے موقع پراپنے خصوصی دوستوںحاجی ملک آسر محمود، ٹھیکیدارحاجی سلیم سمیت علاقائی نامہ نگاروںسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔قبل ازیںگورنرسلیم حیدرخان جب سرکاری پروٹوکول میںاپنے آبائی علاقہ تحصیل فتح جنگ براستہ ٹیکسلا ہکلہ، براہمہ جھنگ باہترانٹرچینج پہنچے تو انکا پہلا استقبال کیاگیا،پیپلزپارٹی کے جیالوںاورپرجوش ورکروں کے ساتھ ساتھ ذاتی دوستوںکی بھر پور انداز میں شرکت، ملک شوکت ایوب چھاچھی،سیدثقلین رضاشاہ ،مزدور لیڈر عامر مسعود خٹک، تحصیل  حسن ابدال کی سرکردہ شخصیت سرداراشعرحیات خان،موضع بھوئی گاڑکے حاجی ملک محمدصدیق،نمبردارایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین ملک خالدمحمودبھی اپنے ساتھیوںکے ہمراہ موجودتھے،استقبالی دوستوںنے زبردست گلپاشی کی،سردارسلیم حیدرکے حق میںپرجوش نعرہ بازی کی گئی۔گلدستے پیش کیئے۔

ای پیپر دی نیشن