وارسا(این این آئی)پولینڈ کے وزیر دفاع ولادیسلاف کوسی نیاک نے کہا ہے کہ بیلاروس اور روس کے ساتھ ملحقہ سرحدوں پر پناہ گاہیں تعمیر کی جائیں گی ۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پولینڈ اور بیلاروس کے درمیان سرحد پر باڑ لگانے کا کام جاری ہے جبکہ روس کے ساتھ سرحد پر ہم پناہ گاہیں بھی تعمیر کریں گے۔