بنکاک (این این آئی)تھائی لینڈ میں 2024 کے آغاز سے اب تک شدید گرمی سے 61 افراد ہلاک ہو چکے ۔تھائی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک ہیٹ اسٹروک سے 61 افراد ہلاک ہوئے۔دارالحکومت اور گردونواح میں بوڑھوں اور مریضوں کو ہیٹ اسٹروک سے محتاط رہنے کا کہا گیا ہے۔