مسلم لیگ (ن) ملکی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دے گی: عارف سندھیلہ

May 13, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کا ویژن پاکستان کی ترقی و خوشحالی ہے جس کی تکمیل کیلئے ہم سرگرم عمل ہیں۔ پنجاب میں رونما ہونے والی انقلابی تبدیلیاں صوبہ کے عوام کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ (ن) لیگ نے سیاست کی بجائے ہمیشہ ریاست کو ترجیح دی اور قومی مفادات کی تکمیل کی خاطر بھرپور کردار ادا کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا ملکی سالمیت سے بڑھ کر ہمیں کچھ عزیز نہیں، (ن) لیگ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد دوست ممالک سے تعلقات بحال کئے، ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کی عملی جدوجہد کی اور عوام کو ریلیف کی خاطر مربوط اقدامات اٹھائے۔ ان شاء اللہ ملکی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ ہم ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

مزیدخبریں