یونان میں بستر نہ چھوڑنے پر ساتھیوں نے گوجرانوالہ کے نوجوان کو قتل کر دیا 

  گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )یونان میں بستر نہ چھوڑنے پر (روم میٹ )ساتھیوں نے مبینہ طور پر تیز دھار آلہ سے وار کرکے نوجوان کو قتل کر دیا ،مقتول کے ورثاء نے حکومت سے میت واپس لانے کے لیے اپیل کر دی۔ اروپ کے رہائشی خرم نے بتایا کہ چھ سال قبل اس کا بھائی انجم یوسف یونان گیا تھا جو یونان کے علاقہ میکونوز میں رہائش پذیر تھا اور اپنے روشن مستقبل کے لیے محنت مزدوری کر رہا تھا اسکے ساتھ سیالکوٹ کے لڑکے بھی رہتے تھے، دو روز قبل انجم کے بستر پر (روم میٹ) ساتھی لیٹ گئے جب اس نے انہیں وہاں سے اٹھنے کے لیے کہا تو اس بات پر انکے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہو گیا اس دوران مبینہ طور پر ملزموں نے طیش میں آکر تیز دھار آلے کے وار کر کے انجم کو قتل کر دیا ،مقتول کے ورثاء نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ میت واپس لانے کیلئے انکی مدد کی جائے اور ناحق قتل میں ملوث ملزمان کو بھی سزا دلوائی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن