رحیم یار خان: شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو زندہ جلا ڈالا

رحیم یارخان (نوائے وقت رپورٹ) شادی سے انکار پر والدین نے 17 سالہ بیٹی کو مبینہ تشدد کے بعد زندہ جلا کر مار ڈالا۔ پولیس نے مقتولہ کے و الدین اور رشتے د اروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضلع رحیم یار خان کی حدود میں ترنڈہ محمد پناہ کے علاقے بستی میانی میں نوجوان لڑکی کے قتل کی اطلاع پر پولیس نے وہاں پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا جسے والدین اور رشتے دار دفنانے کی کوشش کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے جسم کے مختلف حصوں پر بدترین تشدد اور آگ سے جھلسنے کے نشانات پائے گئے ہیں۔ پولیس نے قبرستان سے لڑکی کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ ترنڈہ محمد پناہ کا کہنا تھا کہ والدین اور رشتے داروں کے خلاف لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...