سیالکوٹ‘نوشہرہ ورکاںمیں بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ ‘ شہریوں کا جینا دوبھر 

May 13, 2024

سیالکوٹ‘نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) گرمی شروع ہوتے ہی گیپکو نے کئی کئی گھنٹے کی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جس سے شہریوں‘ صنعتکاروں اور تاجروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کے بعد اب وہ جنریٹر یا یو پی ایس کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔علاوہ ازیں نوشہرہ ورکاں شہرو گردونواح میں سوئی گیس کیساتھ بجلی کی بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کردگی گئی ہے۔مہنگائی کے مارے عوام کی جانب سے بھاری بلوں کی بروقت ادائیگی کی جارہی ہے مگر بجلی اور سوئی گیس کی مسلسل فراہمی نہیں کی جارہی۔ جس طرح بل ادا نہ کرنے پر میٹر اتار لئے جاتے ہیں اسی طرح بلوں کی ادائیگی کے باوجود بجلی و گیس نہ ملے تو ذمہ دار افسروں کی تنخواہیں ضبط کر لی جائیں ۔عوامی حلقوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے بجلی و گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں