مولانا فضل الرحمن پنجاب کے 3 روزہ دورہ پر آج فیصل آباد جائیں گے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن آج سے پنجاب کا تین روزہ دورہ کریں گے۔ جے یو آئی صوبہ پنجاب کے ترجمان حافظ غضنفر عزیز نے بتایا کہ  مولانا فضل الرحمن آج فیصل آباد پہنچیں گے جہاں وہ خانقاہ جامعہ عبیدیہ سمندری روڈ میں مولانا سید جاوید حسین شاہ کے انتقال پر ان کے صاحبزادے اور جے یو آئی پنجاب کے نائب امیر مولانا سید زکریا شاہ سے اظہار تعزیت کریں گے۔ صوبائی سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ فیصل آباد سے مولانا فضل الرحمان ملتان پہنچیں گے۔ 15 مئی کو ملتان میں جے یو آئی کی صوبائی مجلس عاملہ اور جنوبی پنجاب و مضافات کے ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ یکم جون کو مظفر گڑھ میں عوامی اسمبلی کانفرنس کی تیاریوں پر خصوصی ہدایات جاری کریں گے۔ سربراہ جے یو آئی ملتان میں تین روز قیام کریں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...