سابق فاٹا کے اہلکاروں کا دھرنا، پنجاب پولیس کے برابر شہید پیکج کا مطالبہ

 پشاور (نوائے وقت رپورٹ) سابق فاٹا کے پولیس اہلکاروں نے مطالبات کے حق میں باب خیبر پر دھرنا دیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع کی پولیس کی بنیادی ضروریات پوری نہیں کی گئیں۔ ہمارے لئے بھی پنجاب پولیس کے برابر شہید پیکج منظور کیا جائے۔ قبائلی اضلاع کی پولیس کو سرکاری اسلحہ دیا گیا نہ دیگر سہولیات۔ مطالبات نہ مانے گئے تو قبائلی اضلاع میں ڈی پی اوز کے دفاتر کو تالے لگائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن