قصور و نواح میں ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی کی فروخت جاری 

May 13, 2024

قصور(نمائندہ نوائے وقت) شہر قصور اور گردونواح میں ناقص اجزاء سے ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی کی فروخت جاری ہے دکاندار انسانی جانوں سے کھیلنے لگے کو ئی پرسان حال نہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مبینہ خاموشی سے شہریوں میں تشویش کی لہر۔قصور ونواح میں دکاندار انسانی جانوں سے کھیلنے لگے رات و رات امیر بننے کے چکر میں ملاوٹ شدہ کیمیکل پوڈر والا دودھ ڈرموں میں بھر کر شہر لایا جاتا ہے۔ محلوں اور گلیوں میں من پسند قیمت پر فروخت کیا جاتا ہے۔ شہریوں نے ڈی سی قصور سے ناقص دودھ دہی کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں