شیخوپورہ (سلطان حمیدر اہی،ڈاکٹر شیخ جمیل اختر،سیف الرحمن سیفی) شیخوپورہ شہر میں منشیات فروشی کا دھندا عروج پر پہنچ چکا ہے نوجوان نسل آئس، چرس جیسے خطرناک نشہ کو استعمال کر رہے ہیں جس سے گزشتہ چند ماہ میں کئی نوجوان نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق بھی ہو گئے ہیں تھانہ سٹی اے ڈویژن کے علاقہ طارق روڈ پر منشیات فروشوں نے گلیوں محلوں میں اڈے بنا رکھے ہیں ۔سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ سٹی سرکل کے بعض پولیس افسر اور اہلکار منشیات فروشوں سے ہفتہ وار بھتہ بھی وصول کرتے ہیں ۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب،انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب،آر پی او شیخوپورہ اور ڈی پی او شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن کیا جائے اور رشوت لینے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف بھی مقدمات درج کر کے ان کو نوکری سے برخاست کیا جائے ۔