قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی ڈاکوؤں، لٹیروں، بدمعاشوں، قبضہ مافیا، منشیات فروشوں سمیت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دئیے۔ ڈی پی او قصور کی پولیس لائنز آمد کے موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے پرجوش سلامی پیش کی۔ یاد گار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قصور میں پولیس اجلاس سے خطاب کرتے ڈی پی او نے کہا کہ ضلع بھر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق پروفیشنل ورکنگ کو یقینی جائیگا۔اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل میرٹ پر حل کرنے کیلئے ہمہ وقت موجود ہوں، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے: محمد عیسیٰ خاں
May 13, 2024