شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)معروف سیاسی سماجی شخصیت چوہدری ریاض ڈوگر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کو آزاد و خود مختار درجہ دینے کی قرار داد کی منظوری خوش آئند ہے مگر اقوام متحدہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی طرف سے ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کا بھی نوٹس لے اور عملی اقدامات اٹھائے فلسطینیوں کی جاری نسل کشی پر خاموش رہنا انسانیت نہیں غزہ میں روزانہ ہزاروں فلسطینی مر د خواتین اور بوڑھے بچے شہید ہورہے ہیں۔ جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔