اتحاد و اتفاق سے ہی پاکستان ترقی کر سکتا ہے : منور اقبال

May 13, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر میاں منور اقبال نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کے عہدے پر پیپلز پارٹی کے نامزد کردہ گورنر سردار سلیم حیدر خان کی تقرری سے جمہوریت مضبوط ہوئی ہے اور حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کے باہمی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اتحاد و اتفاق سے ہی پاکستان ترقی کرسکتاہے تاریخ گواہ ہے کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ عوامی خدمت کی ہے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے نمایاں خدمات سرانجام دیں اور اب بھی پارٹی قیادت عام آدمی کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی خاطر ہمہ وقت کوشاں ہے، میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف اور مریم نوازشریف عوام کی خدمت کے مشن میں کامیاب ہوں گے وفاقی اور صوبائی حکومت نے ڈیڑھ ماہ میں عوام کو مثالی ریلیف دیا ہے۔

مزیدخبریں