گوجرانوالہ: ڈاکٹر زین علی راجپوت اتحاد پاکستان کے سرپرست منتخب

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر زین علی راجپوت اتحاد پاکستان کے سرپرست منتخب، یہ فیصلہ کور کمیٹی نے ان کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے اس موقع پر ڈاکٹر زین بھٹی کا کہنا تھا کہ برادری نے جو ذمہ داری دی ہے اس کو احسن طریقے سے نبھائیں گے پاکستان کی تاریخ میں راجپوت برادری کا بڑا کلیدی کردار رہا ہے اس کو اجاگر کریں گے ،راجپوت برادری کی فلاح و بہود اولین ترجیحات میں شامل ہے صحت جیسی بنیادی ضروریات کی تکمیل کیلئے راجپوت ہسپتال کا قیام عمل میں لایا جائے گا راجپوت اتحاد پاکستان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے دروازے آپ کی خدمت کیلئے ہر وقت کھلے ہیں آپ کے مسائل کے حل کیلئے ہر وقت کوشاں رہیں گے، اس موقع پر راجپوت برادری کی طرف سے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...