قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی)معروف معالج ڈاکٹر احمد نواز چدھڑ ایم بی بی ایس، آر ایم پی ڈپ ان ڈرما اینڈ امیونالوجی ڈپ ان سیکشو ئل ہیلتھ اینڈ جنرل فٹنس کا کہنا ہے کہ ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کیلئے ہمیں احتیاطی تدابیر اپنانی ہونگی، پنجاب میں آنیوالی شدید گرمی کی لہر سے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے مندرجہ ذیل ہدایا ت پر عمل کرنا چاہیے، ہلکے اور کھلے لباس زیب تن کریں یاد رکھیں، برقی پنکھے آرام فراہم کرسکتے ہیں، مگر جب درجہ حرارت ایک خاص حد سے تجاوز کر جائے، تووہ ہیٹ کے سے بچانے کیلئے کافی نہیں ہوں گے۔ اس لیے ٹھنڈے پانی سے غسل لیں،اپنے گھروں میں درجہ حرارت کو کم رکھنے کے لئے اپنا چولہا اور اوون کم استعمال کریں۔
شدید گرمی کی لہر سے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے ہمیں احتیاطی تدابیر اپنانی ہونگی: ڈاکٹر احمد نواز
May 13, 2024