گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) بانی و سرپرست اعلیٰ جامعہ غوثیہ رضویہ للبنات الاسلام حافظہ وجیہہ عمران عرف باجی شہناز نے کہا ہے کہ آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفی ؐ کی بار گاہ میں جس قدر بھی ہدیہ عقیدت پیش کیا جائے کم ہے اور ذکر مصطفی ؐ کی برکات کا کوئی شمار نہیں، بزم میلاد مصطفی ؐ کی یہ خوش بختی ہے کہ انہیںہر سال کی طرح اس سال بھی اس محفل پاک کے انعقاد کی سعادت حاصل ہوئی۔ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی تمام حاضرین اور شرکاکی حاضری کو قبول فرمائیں اور اپنے حبیب ؐ کے ذکر کی اس روحانی محفل کی برکات سے سب کو نوازیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ غوثیہ رضویہ للبنات الاسلام محلہ فضل پورہ شاہین آباد میں محفل میلاد مصطفی و تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔