گوجرانوالہ:چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے زیر اہتمام پروگرام 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے زیر اہتمام پروگرام ہوا جس کی صدارت گوندل گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین محمد افضل گوندل، ڈائریکٹر عمیر افضل گوندل، ذیشان افضل گوندل، زبیر افضل گوندل نے باقاعدہ پروگرام کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے اپنی پروڈکٹ یو پی وی سی پروفنگ شیٹس اینڈ وال گلیڈنگ کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ یہ برانڈ دنیا کا نمبر ون برانڈ بننے جا رہا ہے، یو پی وی سی روفینگ شیٹ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بنائی گئی ہے جس کو مختلف رنگوں اور اعلی کوالٹی سے تیار کیا گیا ہے، یہ مکمل طور پر واٹر پروف، سائونڈ پروف، ہیٹ پروف اور فائر پروف اور ہیوی ویٹ لوڈ برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، سٹیل اور لوہے کی نسبت زیادہ پائیدار مضبوط اور دیرپا لائف ٹائم گارنٹی کی حامل ہے، مختلف نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیز کے ساتھ کام کر چکے ہیںاب اس کو پورے پاکستان میں متعارف کرانے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن