ایک کروڑ4لاکھ30ہزار روپے مالیت کے چیک ڈس آنر

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایک کروڑ4لاکھ30ہزار روپے مالیت کے چیک ڈس آنر ہو گئے، تھانہ آبپارہ کو اسد علی نے بتایا کہ عمیر نے کارروباری لین دین کے سلسلے میں 25لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ شمس کالونی کو محمد رمضان نے بتایا کہ احسن نے گاڑی کے سلسلے میں 65لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ شہزاد ٹان کو محمد غفور نے بتایا کہ ذوالفقار نے ادھار واپسی کے سلسلے میں 5لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ کوہسار کو مرزا محمد الطاف آصف نے بتایا کہ زین العابدین نے لین دین کے سلسلے میں 4لاکھ30000روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن