راولپنڈی(جنرل رپورٹر)چیئرمین امن کمیٹی سفیر امن معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا کہ ضلع امن کمیٹی نفرت کی آگ بجھانے کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے جو اپنی بہترین صلاحیتوں سے ملک میں امن کے پھول کھلا سکتی ہے ۔علما ء کرام نے امن کمیٹی کو محرم تک محدود نہیں رکھا بلکہ پورا سال اس کمیٹی کو متحرک رکھا ۔دیوبندی ،شیعہ ،اہل سنت۔ اہلحدیث مشترکہ نظریات پر متحد ہو جائیں۔ مذہبی ہم آہنگی کیلئے امن کمیٹی قوم کے لئے باعث رحمت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار امن کمیٹی کے ماہانہ اجلاس میں حافظ اقبال رضوی ۔سیدعطاللہ شاہ بخاری مولانا عبد الظاھر فاروقی ۔قاری خالد محمود ۔آغا نئیر عباس ۔شاھد غفور پراچہ ۔شین ندیم چوھدری عبدالمجید سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اظہاربخاری نے کہا پاکستان بچانے کیلئے علما اپنا کردار اداکریں اتحاد ہی ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔ علمائے کرام کا اتحادہی ملک دشمنوں کا فساد ختم کرسکتا ہے۔ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام مکاتب فکر کو متحد ہونا ہوگا ۔