راولپنڈی (جنرل رپورٹر)پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن خواتین ونگ کی سینئر راہنما سمیرا خان نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب بننے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کے فیصلے سے پارٹی میں نیا جوش و ولولہ پیدا ہو گیا ہے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سردار سلیم حیدر کو پنجاب کا گورنر مقرر کرکے پارٹی کارکنوں کے دل جیت لئے۔