120ہیڈکانسٹیبلز کو اے ایس آئیزکے عہدوں پر ترقیوں کا نوٹیفیکیشن جاری 

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹرسے)ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر ڈاکٹر سید مصطفی تنویر کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں محکمانہ پرموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ اور ڈائریکٹر لیگل بھی موجود تھے،اجلاس میں پرموشن کمیٹی نے ہیڈکانسٹیبلز کے سروس ریکارڈ کا جائزہ لیا،کمیٹی نے اچھے ریکارڈ کے حامل 120 ہیڈکانسٹیبلز کی ترقی کی سفارشات آئی جی اسلام آباد کو بھجوادیں،آئی جی اسلام آباد کی منظوری کے بعد 120ہیڈکانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹرکے عہدے پر ترقیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ محکمانہ ترقی ہر پولیس افسر کا بنیادی حق ہے،تمام محکمانہ ترقی کے کورس پاس کرنے والے والے افسران کو ان کی سنیارٹی کے مطابق خالی سیٹوں پر پروموٹ کیا جائے گا اور یہ سلسلہ تمام خالی سیٹیں مکمل ہونے تک جاری رہے گا،انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود ترقی پانے والے افسران کو رینک لگائیں گے،رینک لگانے کی تقریب میں افسران کی فیملیز کو بھی خصوصی دعوت دی جائے گی،پولیس فورس کی ویلفئیر میری اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس سے قبل بھی اسلام آباد پولیس کے 48سب انسپکٹرز کی انسپکٹرز کے عہد ے اور90اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی سب انسپکٹرز کے عہدے پر ترقیکیلئے سفارشات جبکہ 48کانسٹیبلز کو ہیڈکانسٹیبلز کے عہدے پر ترقی دینے کیلئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن