راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی میں ملوث خاتون سمیت ملزم رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیے گئے ملزمان اسلام آباد کے ایک بڑے تعلیمی ادارے میں منشیات سپلائی کر رہے تھے۔خفیہ اطلاع پر خاتون کو تعلیمی ادارے کے گیٹ سے منشیات سمیت گرفتار کیا گیا۔ملزمہ کے ساتھ گرفتار ملزم تعلیمی ادارے میں کینٹین میں ملازمت کرتا ہے۔گرفتار ملزم کے کمرے کی تلاشی کے دوران چرس، افیون اور آئس کے مزید ٹوکن برآمد ہوئے۔تحقیقات کے مطابق ملزمہ پشاور سے منشیات اسمگل کر کے ملزم تک پہچاتی تھی۔ملزمان نے یونیورسٹی کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا انکشاف کیا۔گرفتار ملزمہ کا تعلق نوشہرہ جبکہ ملزم کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات آغاز کر دیا گیا ہے۔