راولپنڈی(جنرل رپورٹر)قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کا قائم کردہ یوم عظمت نسواں مذہبی جذبے اورعقیدت واحترام کیساتھ منایاگیا۔اس موقع پردخترامام موسی کاظم اورہمشیرہ امام علی رضا حضرت فاطمہ معصومہ قم بنت حضرت امام موسی کاظم کی ولادت پرنور کی مناسبت سے مذہبی تنظیموں اور دینی اداروں کے زیر اہتمام محافل میلاد کاانعقادکیاگیا۔امام بارگاہ زین العابدین سٹیلائٹ ٹائون میں مولاناملک اجلال حیدرالحیدری، تفضل عباس ملک کے زیراہتمام مرکزی جشن کریمہ اہلبیت کاانعقادکیاگیا۔جس میں ٹی این ایف جے پاکستان کے مرکزی نائب صدر مخدوم سیدفرزندعلی کاظمی، عماریاسرعلوی،ایم ایچ جعفری، سیدابوذیشان نقوی،ملک شعیب حسن، سید مسیب عباس کاظمی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ سیدقمرحیدرزیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خانوادہ عصمت و طہارت کی پاکیزہ سیرت و کردار کی عملی پیروی کر کے دنیا بھر کو درپیش دہشت گردی کے خطرات اور گوں ناگوں مسائل و مصائب سے نجات دلائی جا سکتی ہے
یوم عظمت نسواں مذہبی جذبے اورعقیدت واحترام کیساتھ منایاگیا
May 13, 2024