قائد اعظم یونیورسٹی میںقومی ثقافت اور زبانوں کی ترویج و تحفظ کے موضوع پرتقریب

May 13, 2024

اسلام آباد (خبرنگار)قومی ورثہ وثقافت اور معدوم ہوتی زبانوں کے تحفظ اور ترویج کے حوالے سے ایریا سٹڈی سنٹر قائد اعظم یونیورسٹی اور پر یز روڈ کلچرز کی معاونت سے پریزروڈ کلچرزلٹریچر فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، فیسٹیول کی خاص بات یہ تھی کہ قائد اعظم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی ثقافت، ادب اور زبانوں کی ترویج و تحفظ کے موضوع پر کسی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ماحولیات چیلنجز کے حوالے سے پائیدار ترقی کے لئے کام کرنے والے ادارے میلا و شو فیسٹیول کا سپانسر تھا۔ ایک روزہ ثقافتی و ادبی فیسٹیول میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی، اس موقع پر کتب بینی کے فروغ اور دم توڑتی روایت کی بحالی کے لئے بک سٹالز بھی لگائے گئے تھے۔ ثقافتی و ادبی میلہ مختلف سر گرمیوں پر مشتمل میں تھا جس میں ثقافت ، ادب اور علاقائی زبانوں کی ترویج میں میڈیا کا کردار کے موضوع پر نامور صحافیوں نے سیر حاصل گفتگو کی، بعد ازاں ہیر ٹیج واک کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف علاقائی ثقافت کی عکاسی کی گئی۔ اس دوران نامور مینی ایچر آرٹسٹ سید نجم الحسن کاظمی کے فن پاروں کی نمائش بھی کی گئی، سکرود سے تعلق رکھنے والے نجم الحسن کاظمی نے اپنے فن ، زبان و ادب سے متعلق حاضرین کو آگاہ کیا۔ اس موقع پرپرو فیسر ڈاکٹر روش ندیم نے شعری اسلوب جبریت اور اردو نثر، ترقی پسند تحریک کا ارتقا اور دور حاضر کے اردو ادب پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

مزیدخبریں