شفا تعمیرِ ملت یونیورسٹی میں نرسزکے عالمی د ن کی مناسبت سے ورکشاپس

May 13, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)شفا تعمیرِ ملت یونیورسٹی (ایس ٹی ایم یو) میں نرسز کا عالمی دن منایا گیا جس میں نرسز کی خدمات کو خراجِِ تحسین پیش کیا گیاعالمی دن کی مناسبت سے تین تعلیمی ورکشاپس منعقد ہوئیں دو ریسرچ ورکشاپس میں شرکاء کو ضروری تحقیقی مہارتوں سے آراستہ کیاگیا۔تجربہ کار اور اْبھرتے ہوئے نرس محققین نے اپنے مقالے پیش کیے۔ان پروگرامز نے پاکستان بھر سے شرکاء کو اپنے خیالات کا اظہار اور سماجی روابط قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا وائس پرنسپل محمد اشتیاق نے مہمانوں کا پْر تپاک  استقبال کیا۔ وائس چانسلر(ایس ٹی ایم یو)  ڈاکٹر محمد اقبال خان، آغا خان سکول آف نرسنگ اینڈ مڈوائفری کی پروفیسر ڈاکٹر روبینہ، شوکت خانم ہسپتال کی ڈائریکٹر نرسنگ ریحانہ الٰہی اور ایس ٹی ایم یوکی ڈاکٹر رئیسہ گْل نے نرسز کی خدمات کو سراہا اور نرسز کی تعلیم و تربیت کو بہتر بنانے کے لیے تجا ویز پیش کیں یاسمین آزاد سیکرٹری  پاکستان نرسنگ اینڈ مڈ وائفری کونسل نے پروگرام میں شرکت کی اور تمام نرسوں کواْن کی خدمات پے خراجِ تحسین پیش کیا۔

مزیدخبریں