آزادکشمیرمیں مظاہرین اورحکومت مذاکرات سے معاملات حل کریں،عبدالقدیرخاموش 

May 13, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)آزادکشمیرمیں مظاہرین اورحکومت مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کریں ،مظاہرین پرامن طریقے سے احتجاج کریں اورحکومت طاقت استعمال سے گریزکرے ،آزادکشمیرمیںانتشارکی صورت حال سے بھارت اوردیگرغیرملکی قوتیں فائدہ اٹھاسکتی ہیں ایکشن کمیٹی کی عوامی تحریک کوشرپسندعناصرہائی جیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔جمعیت علما اہل حدیث کے چیئرمین قاضی عبدالقدیرخاموش ودیگرحاجی عبدالغفارسلفی ،علامہ عبدالخالق فریدی،ثنا اللہ ڈار،ابوبکرقدوسی ،حاجی محمدایوب ،حافظ عبدالباسط ودیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ آزادکشمیرمیں اس وقت افسوسناک صورتحال پیداہوچکی ہے مظاہرین اورپولیس کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اسلام گڑھ میں شہید ہونے والے سب انسپکٹر عدنان قریشی کی شہادت پر دلی افسوس ہے آزادکشمیرایک حساس علاقہ ہے اووربھارت سمیت دنیاکی نظریں آزادکشمیرپرلگی ہوئی ہیں اس سے قبل آزادکشمیرکے عوام نہایت پرامن تھے مگرمسائل کے حل کے لیے پرتشدداحتجاج کسی کے لیے بھی سودمندنہیں سستی بجلی اورآٹاآزادکشمیرکے عوام کاحق ہے اوریہ حق انہیں ملناچاہیے۔

مزیدخبریں