اوورسیز پاکستانی بلا شبہ وطن عزیز کے سفیرہیں، چوہدری احسان الحق

May 13, 2024

گوجرخان (نامہ نگار) یو کے میں مقیم گوجرخان سے تعلق رکھنے والے صحافی چوہدری احسان الحق نے اخبار مارکیٹ کی استقبالیہ نشست سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بلا شبہ وطن عزیز کے سفیر اور ملک کا حقیقی چہرہ ہیں وہ اپنے اوراپنے خاندانوں کے مستقبل کوبہتر بنانے کی تگ و دوکی نسبت اہل وطن اورپاکستان کے استحکام و بقا ء کیلئے زیادہ فکر مند رہتے ہیں یہاں بستے پاکستانی بھی کسی امتیاز، انفرادی،وقتی فائدہ سے ہٹ کر بحیثیت ملت اس پاک ریاست کے وقار اس کی بقاء واستحکام کیلئے متحدہ جدوجہد کرتے ہیںاستقبالیہ سے نائب صدر یونین ارشد سیٹھی،سینئر رہنماء طارق گل نے بھی خطاب کیا،اپنے خطاب میں چوہدری احسان الحق نے مزید کہا کہ گوجرخان جی پی او کے پہلومیں چرچ میں اتفاقیہ ٓاتشزدگی اگرچہ غیر جانبدارانہ ومنصفانہ انکوائری میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کا نتیجہ ثابت ہو گئی اورتمام پاکستانی تارکین وطن نے سکون اور سکھ کا سانس لیاتاہم اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتاکہ اس آتشزدگی کی خبر نے بیرونی دنیا میں آباد پاکستانی کمیونٹی ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا،ہمیں باہمی اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کر کے ملکی وقار میں اضافہ کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں