جندال ، قائم میڈیکل سٹورز پر نشہ آور ادویات کی فروخت میں اضافہ

 کھنڈہ(نامہ نگار)محکمہ صحت کے ذمہ داران کی عدم توجہ علاقہ جندال میں قائم میڈیکل سٹورز پر نشہ آور ادویات کی فروخت میں اضافہ عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی شہری حلقوں کے مطابق علاقہ میں درجنوں میڈیکل سٹور ایسے ہیں جہاں ادویات کی شکل میں نوجوان نسل کو زہر بیچا جاتا ہے نشہ آور ادویات کے استعمال سے نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے نئی نسل میں نشہ کا بڑھتا رحجان ان ہی میڈیکل سٹورز کے باعث ہے جہاں سے باآسانی نشہ آور ادویات خرید کر نوجوان روزانہ کی بنیاد پر استعمال کر کے اپنی جانوں سے کھیل رہے ہیں متعلقہ ڈرگ انسپکٹر کے نرم رویہ کی وجہ سے میڈیکل سٹور مالکان نے انت مچارکھی ہے شہریوں کے مطابق ڈرگ انسپکٹر کی طرف سے امور ذمہ داری کی فرض شناسی سے انجام دہی نہ بنائے جانے اور ملی بھگت سے کھلی چھٹی دیئے جانے سے معاشریکو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے اور بڑی تعداد میں نوجوان نشہ کی لت کا شکار ہوچکے ہیں جو نشہ کیلئے رقم جمع کرنے کی خاطر مختلف جرائم کا سہارا لینے پر مجبور ہیں شہریوں نے سیکرٹری صحت پنجاب اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ جندال میں نشہ آور ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹور مالکان کا کڑا محاسبہ کیا جائے تاکہ نشہ کی لعنت سے معاشرے کو پاک کیا جاسکے ۔

ای پیپر دی نیشن