بلوچستان میں پنجاب کے نہتے مزدوروں کا قتل قابل افسوس،عوامی حلقے 

کلرسیداں(نامہ نگار)بلوچستان میں پنجاب کے نہتے مزدوروں اور مسافروں کو محض زبان کی بنیاد پر قتل کرنے سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے سوا دیگر سبھی نے چپ کا روزہ رکھا ہے پنجاب کے نام اور اس کی پگ پر حکومت کرنے والی مسلم لیگ ن اور بلوچستان میں اثرورسوخ رکھنے والی پاکستان پیپلز پارٹی ہو یا مولانافضل الرحمان کی جمعیت علمائے اسلام اس درندگی اور پنجابیوں کے قتل عام پر خاموش ہیں ۔یہ خاموشی کسی بڑے سانحہ کو بھی جنم دے سکتی ہے بلوچستان میں کام کرنے والے غریب مزدوروں محنت کشوں، اساتذہ اور مسافروں کو محض پنجاب ہونے کی بنیاد پر قتل کرنا دورحاضر کی سب سے بڑی جہالت ہے اور اس ے بھی بڑا ظلم یہ ہے کہ ملک کی بڑی سیاسی جماعتیں مسلم لیگ ن،پی ٹی آئی،پاکستان پیپلز پارٹی سبھی خاموش ہیں بلوچستان کی قوم پرست جماعتیں بھی صورتحال پر خاموش ہیں یہ اس وقت سے ڈریں جب اس کا ردعمل شروع ہو گا توبہت ساروں کو چھپنے کی راہ نہیں ملے گی ۔عوامی حلقوں نے بلوچستان میں بے گناہ پنجابیوں کے قتل عام پر سابق سینیٹر مصطفی نوازکھوکھر کی جانب سے آواز بلند کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن