نیو مری(نامہ نگار)ملکہ کوہسار مری میں موسم کی آنکھ مچولی کے بعد شدید بارش اور ژالہ باری، بارش اور ژالہ باری کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی۔ شدید بارش کے کچھ ہی دیر کے بعد موسم صاف ہو گیا۔ نیو مری پتریاٹہ اور گردونواح میں شدید بارش کے بعد موسم صاف ہو گیا۔ ملکہ کوہسار مری میں اس وقت سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ سیاح چھوٹی کا دن منانے مری کے مختلف مقامات کے نظارے کر رہے ہیں۔ موسمیات تبدیلی کے باعث ملکہ کوہسار مری بھی اثرانداز ہو۔ موسم کی اس آنکھ مچولی کا سلسلہ گزشتہ کئی دنوں سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملکہ کوہسار مری میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔
مری میں موسم کی آنکھ مچولی،شدید بارش، ژالہ باری
May 13, 2024