فتح جنگ(حاجی عدیل افضل خان) سردار سلیم حیدر خان حلف اٹھانے کے بعد پہلی،مرتبہ آبائی علا قے میں پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیاوہ برا ستہ موٹر وے جھنگ باہتر انٹر چینج جھنگ چوک پہنچے تو ہزاروں افراد چیئرمین رفعت حیات بالڑہ،سردار ذوالفقار حیات خان،اشعر حیات خان کی قیادت میں موجودتھے،سردار سلیم حیدر خان کا حطار موڑ پر ملک ظفری حطار ملک سائیں عاقب علی کی قیادت میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے چار بجے گورنر پنجاب فتح جنگ مرکزی چوک پہنچے جہاں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ظہیر خان،ملک عبداللہ سیف،مظہر بابر،ملک شفیق،خالد مٹھیال،عمران حیدر مہورہ طارق قادری،سجادی ملک کی قیادت میں استقبال کیاگیاسردار سلیم حیدر خان نے مختصر خطاب میں عوام کا شکریہ ادا کیاانھوں نے کہا کہ اٹک کا ہر فرد گورنر ہے گورنر شپ اٹک کیلئے باعث فخر ہے فتح جنگ .گورنر ہاس میں انجوائے کرنے نہیں ملک و قوم کی خدمت کیلئے جا رہا ہوں عوامی آدمی ہوں اپنے لوگوں سے دور نہیں رہ سکتا فتح جنگ کے بعد تاجہ بارہ اور ملال اڈے پر بھی پرتپاک استقبال کیا گیاتاجہ بارہ میں حاجی شاہد عمران سردار قیصر،سردار حسیب خا ن،سردار جاوید اقبال سردار تیمور خان،سردارعامر ممتا ز خان ایڈووکیٹ اورسردار احسن خان ملال کی قیاد ت میں اہل علاقہ نے استقبال کیاڈھرنال میں بڑ ے عوامی جلسے سے گورنر پنجاب کے علاوہ آ صف علی ملک ایڈووکیٹ ،حاجی ملک شیر خان،ملک ریاست سدھریال،اشعر حیات خان اورذوالفقار حیات خان نے خطاب کیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر اشتیاق علی ندیم نے سر انجام دئیے۔جلسہ کے اختتا م پر شرکا کیلئے بھٹو لنگر کا وسیع اہتمام کیا گیا تھا ۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی آبائی علاقے آمد کی جھلکیاں
May 13, 2024