کلرسیداں(نامہ نگار)سول سوسائٹی اور الخدمت کی مداخلت پر الائیڈ چوک کلرسیداں میں مہر ختم نبو ت کی شبیہ کو دوبارہ نصب کردیا گیا ۔تقریب کا اہتما م شہزاد اکبربٹ نے کیا تھا تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدر اکرام الحق قرشی،نقاش ظفر مغل،مرزا عبدالرحمان و دیگر نے شرکت کی۔ مہما ن خصوصی معروف سیاسی رہنما راجہ ندیم احمد تھے انہو ں نے کہا کہ ہم سب ختم نبوت کے جانثار ہیں ہم سب کو نبیؐ کی حرمت اپنی جانوں اولادوں اور مال سے بھی زیادہ عزیز ہے۔ مہر ختم نبوت کی جگہ پر ڈو لفن لگا کر زیادتی کی گئی تھی مگر الخدمت کے عہدید ارا ن محمد توقیراعوان اور اکرام الحق قریشی نے بروقت احتجاج نوٹ کروا کر ہم سب کے لیئے آسانی پیدا کی ۔یاد رہے کہ چند برس قبل شہزاد اکبر بٹ نے اس وقت کے اسسٹنٹ کمشنر ملک محمد اعجاز اور چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر کی موجودگی میں یہاں مہر ختم نبوت کی شبیہ نصب کی تھی مگر چند ماہ قبل بلدیہ کلرسیداں کی نئی انتظامیہ نے لاکھوں روپے سے چوکوں کی تزہین و آرائش کرتے ہوئے چوک پر ڈولفن لگا دی تھیں جس کے خلاف الخدمت کے مقامی ذمہ داران توقیراعوان،اکرام الحق قریشی نے ڈولفن نصب کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا جس پر مسلم لیگ ن کے مقامی رکن اسمبلی راجہ صغیراحمد اور اے سی کلرسیداں اشتیاق اللہ نیازی نے ڈولفن فوری ہٹانے کا حکم دیا۔ جس کے ساتھ ہی وہاں نصب ڈولفن ہٹا لیں اور شہزاد احمد بٹ نے دیگر کے ہمراہ اتوار کے روز وہاں مہرختم نبوت کی شبیہ دوبارہ نصب کردی۔ جس پر مقامی شہریوں نے بھی مسرت کا اظہار کیا۔
الائیڈ چوک کلرسیداں میں مہر ختم نبوت کی شبیہ کو دوبارہ نصب کردیا گیا
May 13, 2024