حضرو (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔ن لیگ ہی عوام کو خوشحال کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن کے سنیئر نائب صدر حاجی محمد یعقوب خان شیخ اجمل محمود۔سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر راشد مشتاق حامد قدوس بھی موجود تھے شیخ افتاب احمد نے کہا کہ ن لیگ ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو درپیش بحرانوں ۔مسائلوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ن لیگ جب بھی اقتدار میں ائی ترقی و خوشحالی کے باب کھلتے گئے۔انہوں نے کہا کہ یہ جو پاکستان میں ترقیاتی کاموں کے مینارے نظر ارہے ہیں یہ سب ن لیگ کے قائدین اور کارکنوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔پاکستان خطے کی معاشی قوت بننے جا رہاہے بس عوام مایوسیاں اور منفی پراپیگنڈے پھیلانے والوں سے بچیں یہ لوگ پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی میں رخنہ ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔