اڈیالہ (نا مہ نگار)گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تراہیہ 12 سالوں سے مستقل ہیڈ ماسٹر سے محروم ہے کیو نکہ ہیڈ ماسٹر کے ٹانگ ٹوٹنے کی وجہ سے میڈیکل رخصت پر ہیں جس کی وجہ سے دیگر SST میں سے کسی کو عارضی ہیڈ ماسٹر بنایا جاتا ہے ،اس طرح ہائی سکیشن کے 6 اساتذہ میں سے 3 ٹیچر عارضی طور پر دوسرے سکولوں میں بھیج کر حکومت سینکڑوں طلباء کے مستقبل سے کھیلنے لگی ،عبدالمعید (کمپیو ٹر ٹیچر دوس سال سے زرعی فارم ہائی سکول میں ہیں )اب جب حکومت نے انہیں پہلے 3 دن واپس بھیجا تو انھوں نے دوبارہ ڈیوٹی لگوائی ہے اور جس دن آنا ہو تا ہے اس دن غیر حاضر ہو جا تے ہیں ،اب ستم کی بات یہ طاہر محمود (اردو ٹیچر)نے بھی اپنی ڈیو ٹی عارضی طور پر جراہی سکول لگوالی ہے ،مزید دو ٹیچر بھی سیاسی طور پر عارضی ڈیوٹی لگوانے کے چکروں میں ہیں ،سکول کو نسل ،والدین اور یونین کونسل تراہیہ کے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ان ٹیچروں کو فی الفور واپس تعینات کیا جائے تاکہ بچوں کا تعلیمی حرج نہ ہو یا پھر ان کو مستقل ٹرانسفر کر کے نئے اساتذہ کی تعیناتی کی جائے ،ورنہ ایک یاد دو دن آنے والے اساتذہ کو ہم سکول میں داخل نہیں ہو نے دیں گے ۔
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تراہیہ کے طلباء کا مستقبل تاریک ہو نے کا خدشہ
May 13, 2024