بھارہ کہو (نامہ نگار) ڈھوک موہری والے انصاف کریانہ سٹور کے مالک اور سابق حوالدار ریٹائرڈ چوہدری نعیم کی زوجہ کا گزشتہ روز انتقال ہو گیا ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ ڈھوک جیلانی قبر ستان کے مین گرائونڈ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں نسیم نون ،چوہدری اختر ، چوہدری عبد الرحمان ،محمد رفیق اعوان ،ماسٹر محمد حنیف چوہدری،سر امجد عباسی،چوہدری یامین ،چوہدری عرفان ،محمد سلیم نون ،محمد شمیم نون کے علاوہ سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اور نماز جنازہ کی ادا ئیگی کے بعد مرحومہ کو سپردخاک کر دیا گیا ۔