بوچھال کلاں(نامہ نگار)پنجاب حکومت کی طرف سے گندم کی خریداری کا گرین سگنل محکمہ خوراک کے تمام ضلعی افسران کو دے دیاگیا ہے اور اس حوالے سے جلد ہی باردانہ بھی جاری کردیا جائے گااور3900 روپے فی من کے حساب سے آئندہ دو تین روز میں خریداری شروع ہونے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔فوڈ انسپکٹر چکوال مجتبیٰ صفدر نے بتایا کہ گندم خریداری کیلئے محکمہ خوراک چکوال نے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں جس کے تحت چکوال اور تلہ گنگ پی آر سنٹر میں کاشتکاروں کی سہولت کیلئے ٹینٹنگ و دیگر سامان مہیا کردیا گیا ہے جبکہ عملے کی ڈیوٹیاں بھی لگادی گئی ہیں تاہم ابھی تک گورنمنٹ آف پنجاب کی جانب سے بار دانہ موصول نہیں ہوا جو موصول ہوتے ہی گورنمنٹ کی ہدایات کے مطابق کاشتکاروں کو فراہم کیا جائیگا اور گندم کی خریداری میں شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھا جائیگا۔