سردار سلیم حیدر ، فیصل کریم کنڈی کا گورنرز بننا خوش آئند، طفیل اخلاق عباسی  

May 13, 2024

مری(نمائندہ خصوصی )سابق صدر مرکزی ا نجمن تاجران مری را جہ طفیل اخلاق عباسی نے نو منتخب گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر  آصف علی زرداری کی کی ولولہ انگیز قیادت اور مدبرانہ سیاست کی وجہ سے ملک میں سیاسی استحکام بڑھ رہا ہے اور تمام ادارے مضبوط ہو رہے ہیں راجہ طفیل کا اخلاق کا کہنا ہے کہ سردار سلیم حیدر اور فیصل کریم کنڈی جن کا تعلق پاکستان پیپل پارٹی سے ہے صوبہ پنجاب اور کے پی کے میں ان کی تعیناتی سیاسی استحکام کے لیے بہت اہم تھا اور ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میں اور وفاق میں حکومت کا حصہ بھی بننے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں سیاسی ماحول بہتری کی طرف جا رہا ہے، صوبہ پنجاب پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور اس کا آئینی عہدہ گورنر پنجاب پیپل پارٹی کے حصے میں  آیا ہے جو ایک انتہائی نیک شگون ہے جس سے نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیاسی قربت بڑھے گی اور پاکستان پیپل پارٹی کو پنجاب میں استحکام ملے گا کیونکہ پیپلز پارٹی کے لوگ عوامی لوگ ہوتے ہیں اور وہ عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں چاہے ان کے مرکزی لیڈر ہوں یا کارکن ان کو پارٹی میں انتہائی عزت اور اہمیت دی جاتی ہے اور فیصل کریم کنڈی اور سردار سلیم حیدر کے گورنر بننے کے بعد ان دونوں صوبوں میں پاکستان پیپل پارٹی موثر انداز میں اپنی سیاسی مضبوطی کو اگے بڑھائی گئی انہوں نے صدر اصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا اور پاکستان کی مضبوطی خوشحالی اور ترقی کے لیے کام کیا اور پارٹی کارکنان کو ہمیشہ ہر دور میں اہمیت دی اس لیے پاکستان پیپلزپارٹی واحد عوامی جماعت ہے جو اپنے ورکرز کو بے حد اہمیت دیتی ہے۔

مزیدخبریں