دنیا میں سر کے گودے کی پیوندکاری کرانے والا پہلا مریض 2 ماہ بعد انتقال کر گیا

  واشنگٹن (آئی این پی ) امریکہ میں سر کے گردے کا ٹرانسپلانٹ کرانے والا شخص 2 ماہ بعد انتقال کر گیا۔ خیال رہے کہ میساچوسٹس جنرل اسپتال کے ماہرین نے 62 سالہ مریض میں مارچ 2024 ء میں سر کے جینیاتی طور پر تدوین شدہ گردے کی پیوندکاری کی تھی۔ اس وقت ماہرین کا ماننا تھا کہ یہ گردہ کم از کم 2 سال تک کام کرتا رہے گا۔ اب ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گردے کے ٹرانسپلانٹ کی وجہ سے مریض کی موت نہیں ہوئی بلکہ انتقال کی وجہ کچھ اور ہے۔  رچرڈ سلے مین دنیا کے پہلے زندہ شخص تھے جن کے جسم میں سر کے گردے کی پیوند کاری کی گئی تھی۔ اس سے پہلے سر کے گردوں کی پیوند کاری دماغی طور پر مردہ مریضوں میں تجربے کے طور پر کی گئی تھی۔ رچرڈ سلے مین کے گردے کا ٹرانسپلانٹ 2018 ء میں بھی ہوا تھا مگر 2023 ء میں وہ فیل ہونے لگا تو ڈائیلاسز کا عمل پھر شروع ہوگیا۔ مختلف پیچیدگیوں کے باعث ڈائیلاسز بار بار کرانے پر ڈاکٹروں نے سر کے گردے کی پیوند کاری کو تجویز کیا۔ رچرڈ سلے مین کے خاندان نے ایک بیان میں ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بدولت ہمیں رچرڈ سلے مین کے ساتھ مزید کچھ عرصہ رہنے کا موقع ملا۔ 

ای پیپر دی نیشن