ہوا اور شمسی توانائی سے بجلی کے منصوبے سرمایہ کاری کے دروازے کھولیں گے، شہزاد بنگش

May 13, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی سیکرٹری برائے ہاسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے کہا ہے کہ ہوا اور شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے ملک میں بھاری سرمایہ کاری کے دروازے کھولیں گے جوکہ معیشت کیلئے بھی ایک ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ثابت ہو گا ۔ پاکستان پائیدار ترقی کے اپنے سفر کے اہم موڑ پر کھڑا ہے پاکستان سسٹینیبلیٹی ویک متبادل توانائی کے حل کی معاونت سے زیادہ سرسبز، زیادہ مضبوط و مستحکم مستقبل کیلئے قوم کے اجتماعی عزم کو نمایاں کرتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیکٹ ایگزیبیشنزکے زیر اہتمام متبادل توانائی کی تین روزہ نمائش پاکستان سسٹینیبلیٹی ویک (پی ایس ڈبلیو ) اور سولر پاکستان کی 15ویں سولر پاکستان کی نمائش اور عالمی کانفرنس کے اختتامی سیشن میں خطاب کرتے ہوئے کیا فیکٹ ایگزیبیشنز کے سی ای او سلیم خان تنولی نے کہا ایونٹ میں مقامی اور عالمی اسٹیک ہولڈرز کی جوش وجذبہ کے ساتھ شرکت اور مصروفیت کو دیکھ کر ہمیں بے حدخوشی ہوئی پاکستان سسٹینیبلیٹی ویک اور سولر پاکستان نمائش پاکستان کے متبادل توانائی کے منظرنامے میں جدت اور اشتراک کے فروغ کیلئے محرک کا کردار ادا کرے گانمائش نے روابط، اشتراک اور معلومات کے تبادلے کیلئے ایک بھرپور پلیٹ فارم مہیا کیا اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے 50سے زائد کمپنیوں نے اپنی مہارتوں کا مظاہرہ کیا اور پاکستان مارکیٹ میں جدید ترین ٹیکنالوجیز کو متعارف کروایا۔

مزیدخبریں